ملک میں جانبدارانہ نظام سے پاکستانیت کمزور ہو رہی ہے‘ غلام فرید کوریجہ

ملک میں جانبدارانہ نظام سے پاکستانیت کمزور ہو رہی ہے‘ غلام فرید کوریجہ

مٹھن کو ٹ ( نا مہ نگا ر ) سرا ئیکستا ن قومی اتحاد کے سر برا ہ و چیئر مین تحر یک فر ید ؒ پا کستان وخا نوا دہ فر ید ؒ خوا جہ غلا م فر ید کو ر یجہ نے عرس فر ید ؒ کے حوا لے سے خصو سی اجلا س کے بعد صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ملک میں جا نبدارنظام سے پا کستا نیت کمزور ہو رہی ہے کر پشن کے نا م پر سیا سی مخا لفین کے خلا ف کا روائی کی جا رہی ہے پا نا مہ لیکس پر ایکشن نہ لیا گیا تو عوام کا تما م ادارو ں سے اعتما د اٹھ جا ئے(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

گا خوا جہ فرید ؒ سا ئیں کے عرس مبا رک پر تجا رتی ثقا فتی پا بند یا ں اور فر ید ؒ میلہ پر پا بند یو ں سے پنجا ب میں تنا ؤ اور سرا ئیکی وسیب میں نفر ت میں اضا فہ ہو گاآج 12بجے دن چو ک کچہری را جن پور میں عرس فر ید ؒ پر تجا رتی ثقافتی پا بند یو ں اور فر ید ؒ فیسٹول پر پا بندی کے خلا ف دھر نا دیں گے عرس کے تینو ں رو ز دھر نے دئیے جا ئیں گے اور 4تا ریخ کو عرس کے پہلے رو ز سرا ئیکی مشا عرہ شا م کو ہو گا اور 5جنوری کو سا لا نہ 5ویں سرا ئیکی نیشنل کا نفر نس ،کا نفر نس کی تیا ریا ں مکمل کر لی گئی ہیں عرس فر ید ؒ کو محدود کر نے کی تخت لا ہور کی مہم کے خلا ف بھر پور جدوجہد کر یں گے اور عر س کے بعد بھی ملک گیر احتجا ج کر یں گے اس موقع پر شعیب پنوار ،منظور حسین جتو ئی ، نا صر سو مرہ ، الطا ف لا کھا ، مجا ہد گو پا نگ ، ملک شفیق ، میا ں ثا قب ،اکرم جتو ئی ، شکیل احمد ، اللہ جیوا یا لا ڑ بھی مو جو د تھے ۔ مٹھن کوٹ ( نامہ نگار ) خواجہ فرید ؒ فاؤنڈیشن پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور خاندان فرید ؒ کے اہم رہنما خواجہ کلیم الدین کوریجہ نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ اعراس لوگوں تک محبت اور امن کا پیغام پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہیں خواجہ فریدؒ فاؤنڈیشن عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے عرس مبارک کے موقع پر اسلام کا اصل چہرہ اورپیغام لوگوں تک پہنچانے اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلمانوں کو متحد رکھنے کے لئے ’’ اتحاد اُمت کانفرنس‘‘ کا انعقاد اس لیے کر رہی ہے کہ ہمارے صوفیاء کرام نے ہمیشہ امن اور آشتی بھائی چارے اور احترام انسانیت کا درس دیاہے۔اس لیے 119ویں سالانہ عرس مبارک کایہ سلوگن بنایا گیاہے۔جو صوفیاء کی فکر کاآئینہ دار ہے۔اور کسی بھی بزرگ صوفی کی تعلیمات اس فکر سے مختلف نہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر