عوام حکومتی کارکردگی سے مطمئن ‘ آئندہ الیکشن بھی ن لیگ جیتے گی‘ آصف سعید منیس

عوام حکومتی کارکردگی سے مطمئن ‘ آئندہ الیکشن بھی ن لیگ جیتے گی‘ آصف سعید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی واضع کامیا بی سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام موجودہ حکو مت کی کارکردگی سے خوش ہیں اورآنے والے الیکشن سال(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

2018میں بھی موجودہ حکو مت مسلم لیگ ن ہی اپنی حکو مت بنائے گی بلدیاتی انتخابات میں کامیا بی سے ثابت ہو گیا ہے کہ مسلم لیگ ن عوام کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے لائیوسٹاک آصف سعید خان منیس گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہو نے کے بعد ضلعی چئیر مین اور وائس چئیر مین کی حلف برادری کی تقریبات کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے اب منتخب عوامی نمائندے دل لگا کر عوام کی خد مت کریں صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس نے کہا کہ ملکی ترقی میں رکاؤٹ بننے والے دھر نا سیاست دانوں کو حالیہ ضلعی چئیر مین کے انتخابات کے نتائج سے سبق حاصل کر نا چاہیے تبدیلی دھر نے اور احتجاج کر نے سے آنے والی نہیں ہے بلکہ حقیقی معانی میں عوام کی خد مت کر نے سے آتی ہے اس موقع پرضلعی وائس چئیر مین عاصم سعید خان منیس، چوہدری مظفر سلطان کمبوہ ، حاجی اقبال خان منیس ، حاجی عبدالغفار خان پاندہ ، ملک لطیف چوہدری ، چوہدری حاجی منور سلطان کمبوہ ،ابرار خا ن سندھڑ، محمد رزاق نواز خان پاندہ ، نظام اللہ خان پاندہ ایڈوکیٹ ، مصباح اللہ خان ترین ، چوہدری مبشرحسن کمبوہ ،چوہدری عبداللہ جٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔