صوبائی وزیر جیل خانہ جات احمد یار ہنجراء کے والد ملک اجمل ہنجراء مرحوم کی قل خوانی میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی ، ارکان اسمبلی سمیت ہزاروں افراد کی شرکت‘ خواجہ اللہ بخش تونسوی نے دعا کرائی

صوبائی وزیر جیل خانہ جات احمد یار ہنجراء کے والد ملک اجمل ہنجراء مرحوم کی قل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،دائرہ دین پناہ، نامہ نگار) صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا ء،ضلعی وائس چےئرمین ملک غلام قاسم ہنجرا ،سابق ایڈمنسٹر مارکیٹ کمیٹی ملک نصیر الدین ہنجرا کے والد، ممبر قومی اسمبلی ملک سلطان محمود ہنجراء،سابق چےئرمین ضلع کونسل ملک محمد افضل ہنجراء کے چھوٹے بھائی ملک محمد اجمل ہنجراء جوکہ کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ6روز قبل انتقال کرگئے تھے ،مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے رسم قل خوانی گزشتہ روز ہنجرا ہاؤس پر ادا کی گئی، رسم قل خوانی میں مولانا طارق جمیل کے داماد مفتی عدنان محمود برانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی زندگی آخرت کی زندگی کے مقابلے میں صرف آڑھائی منٹ کی ہے ،ہم آخرت کی زندگی کو دنیا کی زندگی پر قربان کررہے ہیں،ہم مسلمانوں کو چاہیے کہ دنیا کی عارضی زندگی کوچھوڑ کر ہمیں حضور پاک کے بتائے ہوئے طریقوں پر چل کر اور انکی سنتوں پر عمل کرکے اپنی زندگی گزاریں، انہو ں نے امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کا ایک قول سناتے ہوئے کہا کہ زمین اور اسمان کے درمیان جو خلاء ہے وہ رائی کے دانوں سے بھر دیا جائے اور ایک ہزار سال بعد ایک پرندہ آئے اور ایک دانہ اٹھا کر لے جائے ممکن ہے یہ دانے ختم ہو جائیں لیکن آخرت کی زندگی ختم نہ ہوگی اور وہ زندگی نہ ختم ہونے والی زندگی ہے، قل خوانی میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی علی شیرگور چانی،صوبائی وزیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ مہر اعجاز احمد اچلانہ، ممبران قومی اسمبلی،سردرا سیف الدین کھوسہ، سعیدخان منیس،ملک غلام محمد نور ربانی کھر،ممبران صوبائی اسمبلی میاں ذیشان گورمانی،ملک غلام مرتضیٰ رحیم کھر،حماد نواز ٹیپو،سید ثقلین بخاری،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری قیصر عباس مگسی،خواجہ نظام الدین،میاں عمران علی قریشی،میاں علمدار قریشی،سابق رکن قومی وصوبائی اسمبلی میاں غلام عباس قریشی،طاہر میلادی کھر،ملک فاروق کھر، ملک رفیق کھر، چئیرمین ضلع کونسل حافظ محمد عمر گوپانگ،وائس چئیرمین عابد محمود بھابھہ،اقبال خان پتافی،سابق ضلع ناظم سردار شہاب الدین سیہڑ،اجمل خان سگو چئیر مین میلسی،میاں مقبول احمد قریشی،عدنان ڈوگر،دی سی او حافظ شوکت علی،ڈی سی او قاضی ظفر اقبال،ڈی سی او حافظ محمد اشرف،ملک الطاف کھر،رضا بخاری،،ڈی آئی جی ملتان ریجن ملک شوکت فرخ،ایس پی جیل مظفرگڑھ عامر قریشی ،ایس پی جیل ملتان ملک محسن رفیق،ایس پی جیل لیہ ملک فیروز کلیار،ایس پی جیل ڈیرہ غازیخان جام آصف محمود،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل لیہ، ڈی ایس پی کوٹ ادو مجاہد اقبال برمانی،میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے چیئرمین ملک شاہد حسین برار،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ظہور احمد بھٹہ ،ایم ایس کوٹ ادو ڈاکٹر اطہر فاروق، چےئرمین یونین کونسل موضع چوہدری رفیق خان نتکانی، کوٹ ادو ضلع بناؤ تحریک کے چیئرمین وجنرل کونسلر رانا عبدالعزیز خان،جنرل کونسلروں چوہدری عبدالوحید،مولانا باقر نقوی،غلام ےٰسین بھٹہ،سابق جنرل کونسلر عاشق حسین،وائس چےئرمین سید ابرار حسین شاہ،سابق کونسلر سید زوار حسین شاہ،ملک شفیق کوریہ ،محمد سعید احمد انصاری،محمد طارق روحانی،محمد عمر دراز ،محمد اظہر فاروق ،چوہدری عبدالماجد عرف ماٹو ،حاجی رضا خان گورمانی،ملک لیاقت درگھ،محمد طیب فاروقی،اے بی مجاہد،میاں سلطان گوراہا،مہر محمد نوید کھیڑا،نادرا انچارج شیخ رضوان احمد،حاجی نذیر احمد وسیم،حاجی ارشاد سندھی،رانا الطاف حسین،رانا محمد عباس،صادق انجم،کاشف رحمانی،ملک طاہر عباس اتراء،ملک محمد اسمٰعیل ،میاں8 مشتاق احمد قریشی،میاں وقار قریشی،میاں منیر احمد قریشی،محمد جلیل واہگہ سمیت ہزاروں کی تعداد میں سیاسی ،سماجی ،دینی وشہری حلقوں کے علاوہ وکلاء صحافیوں کی کثیر تعداد شریک تھی،بعد ازاں دربار عالیہ نظامیہ محمودیہ تونسہ شریف کے گدی نشیں خواجہ نصرالمحمود تونسوی، الحاج ملک سلطان محمود ہنجراء اور خواجہ اللہ بخش تونسوی نے مرحوم ملک اجمل ہنجراء کے بڑے بیٹے صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء کی دستار بندی کی، اس موقع پر رقت امیز مناظر تھے، بعد ازاں دعائیہ تقریب ہوئی جوکہ خواجہ اللہ بخش تونسوی نے کرائی،دریں اثناء میونسپل کمیٹی دائرہ دین پناہ کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے چےئرمین ملک محمد اجمل ہنجراء کے انتقال پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک ارشد جاوید گدارہ،مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری محمد اختر،سابق چےئر مین بلدیہ رفیق احمد خان،مسلم لیگ ن کوٹ ادو سٹی صدر چوہدری محمد عارف ندیم،جنرل کونسلر چوہدری محمد اقبال،پریس کلب کوٹ ادو کے صدر محمد عثمان شیخ،جنرل سیکرٹری محمد عمر دراز،فنانس سیکرٹری محمد اظہر فاروق،سر پرست اعلیٰ حاجی محمد سلیم ریاض،سینئر نائب صدر شیخ فیاض احمد،سعید احمد انصاری،طارق روحانی،سبزی منڈی کے سیکرٹری جنرل وجنرل کونسلر چوہدری عبدالوحید،سابق جنرل کونسلر عاشق حسین ودیگر نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔