رحیم یار خان خودکش دھماکہ کا مقدمہ درج‘ تانے بانے کالعدم تنظیموں سے جا ملے

رحیم یار خان خودکش دھماکہ کا مقدمہ درج‘ تانے بانے کالعدم تنظیموں سے جا ملے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان (ڈسدٹرکٹ رپورٹر)سی ٹی ڈی اہلکاروں پر خود کش حملہ کا معاملہ، سی ٹی ڈی ملتان میں نامعلوم برقعہ پوش خود کش حملہ آور کے خلاف مقدمہ درج ،خود کش حملہ کے تانے بانے کالعدم تنظیموں سے جاملے، مقدمہ میں دھماکہ خیز مواد پھاڑنے، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں، مقدمہ سی ٹی ڈی انسپکٹر چوہدری محمد اشرف کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق جمعتہ المبارک(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

30 دسمبر 16ء کو شفیع ٹاؤن شہباز پور روڈ پر برقعہ پوش خودکش بمبار نے نماز جمعہ کی ادائیگی سے واپس آنے والے سی ٹی ڈی انسپکٹر چوہدری محمد اشرف کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی مگر اس سے قبل ہی سی ٹی ڈی اہلکاروں کی اسکی جانب پیش قدمی پر خودکش حملہ آور گھبراگیا اور اس نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا تھا جس کے باعث سی ٹی ڈی اہلکار محمد ندیم اور قمرزمان عباسی زخمی ہوگئے جبکہ قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچاتھا ،واقعہ کے فوری بعد پولیس سمیت دیگر حساس اداروں ،پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی شرو ع کردی تھی تاہم کوئی بھی مشکوک شخص تاحال گرفتار نہ ہوسکاہے۔ خود کش حملہ واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی ملتان تھانہ میں سی ٹی ڈی انسپکٹر چوہدری محمد اشرف کی مدعیت میں درج کیاگیاہے جس میں انسپکٹر چوہدری محمد اشرف نے انکشاف کیاہے کہ وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے کالعدم تنظیموں جن میں لشکر جھنگوی العالمی، تحریک طالبان پاکستان، جنداللہ گروپ ،سپاہ صحابہ پاکستان اور شہریار محسود گروپ کے خلاف تحقیقاتی کام کررہے تھے جس کی رنجش پر اسے جان سے مارنے کی کوشش کی گئی ہے۔
خودکش حملہ