وٹہ سٹہ‘ 10 سالہ دلہن کا12 سالہ لڑکے سے نکاح ‘ پولیس نے رخصتی رکوا دی

وٹہ سٹہ‘ 10 سالہ دلہن کا12 سالہ لڑکے سے نکاح ‘ پولیس نے رخصتی رکوا دی

خانیوال (بیورو نیوز ) وٹہ سٹہ کی بھینٹ چڑھنے والی 10 سالہ دلہن کی شادی کی تقریب پولیس کو بروقت اطلاع ملنے پر رکوادی گئی ، ڈی پی او خانیوال نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 10 سا لہ بچی کی رخصتی بھی رکوادی تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ احمد نگر کے رہائشی حسنین کی بہن کی شادی راشد نامی شخص سے گزشتہ سے پیوستہ روز انجام پائی تھی جبکہ گزشتہ روز جس کے بعد 10 سالہ سونیا کو وٹہ سٹہ کی بھینٹ(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

چڑھانے کیلئے اس کی شادی 12 سالہ حسنین کے ساتھ شادی کرنے کیلئے بارات جیسے ہی 10 سالہ سونیا کے گھر پہنچی اور نکاح خواں اور نکاح خواں بھی موقع پر موجود تھا جبکہ مبینہ پر10 سالہ سونیا اور 12 سالہ حسنین کا نکاح بھی پڑھا دیا گیا تھا اور رخصتی کی تقریب ہو رہی تھی کہ اسی دوران مقامی پولیس کو اطلاع ملی تو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال جہانزیب نذیر خان نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کہ کو شادی کی تقریب رکوانے کے احکامات جاری کئے ۔ پولیس تھانہ کہنہ نے موقع پر پہنچ کر شادی اور رخصتی ہونے سے رو ک دی گئی۔شادی کرنے والے افراد کا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر