سال کے پہلے روز شہری زیورات، کار موٹر سائیکل، نقدی ودیگر سامان سے محروم

سال کے پہلے روز شہری زیورات، کار موٹر سائیکل، نقدی ودیگر سامان سے محروم

ملتان(کرائم رپورٹر)سال کے پہلے روزڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لٹتے رہے ۔لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،کار،12 موٹر سائیکل،نقدی،موبائل فونز اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے وسیم کی بھابھی کے گھر سے 13 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور ایک لاکھ نقدی چوری کر لی۔تھانہ لوہاری گیٹ ہی کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے حبیب کی موٹرسائیکل چوری کر لی۔تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے شکیل کے سسر کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان چوری کر لیا۔تھانہ دولت گیٹ ہی کے علاقے میں ڈاکووں نے طاہر سے 26 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا۔ تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے افضل کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ دہلی گیٹ ہی کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے عامر کے گھر سے 7 لاکھ روپے مالیت کیزیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا۔تھانہ دہلی گیٹ ہی کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے عمر کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے وسیم کے گھر کے تالے توڑ کے 38 ہزار روپے مالیت کی چاندی چوری کر لی۔تھانہ نیو ملتان ہی کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے زیشان کے گھر سے موٹر سائیکل اور گلزار کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان چوری کر لیا۔تھانہ نیوملتان ہی کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے اصغر کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ نیو ملتان ہی کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے رفیق اور وسیم کے موٹر سائیکل چوری کر لئے۔تھان بی زیڈ کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے امجد کی کار چوری کر لی۔تھانہ بی زیڈ ہی کے علاقے میں نامعلوم چورں نے شاہدکی موٹڑ سائیکل چوری کر لی۔تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں صادق کی موٹر سائیکل نامعلوم چوروں نے چوری کر لی۔تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے غلام رسول،اقبال اور نبیل کے موٹر سائیکل چوری کر لئے۔متعلقہ پولیس نے تمام وارداتوں کا الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر