میٹرو بس سٹیشنز پر سولر گلاس لگانے کا کام مکمل ‘ کیمرے ‘ سپیکر نصب
ملتان( نمائندہ خصوصی)ملتان میٹرو بس منصو بے کے تمام میٹرو بس اسٹیشنز پر سولر گلاس لگا نے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔میٹرو بس اسٹیشن دولت گیٹ ،منظور آباد اور بی سی جی چوک پر لگنے والا سولر گلاس کسٹم کے مسائل اور ترسیل کی وجہ تاخیر کا شکار تھا ۔ دو دن قبل گلاس کو ملتان پہنچایا گیا اور اسے چوبیس گھنٹوں کے اندر اسٹیشنز پر نصب کر دیا گیا ہے ۔ دریں اثناء پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو مجموعی طور پر 10 (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
میٹرو بس اسٹشنز حوالے کردیئے گئے ہیں جن میں بس اسٹیشنز لاری اڈا ،وہاڑی چوک اورپیپلز کالونی شامل ہیں۔دیگر اسٹیشنز بھی بہت جلد پی ایم اے کے حوالے کئے جائیں گے ۔ پی ایم اے کی طرف سے روٹ اور بس اسٹیشنز میں کیمرے اور سپیکر لگا دیئے گئے ہیں اور فائبر آپٹک کیبل بچھا دی گئی ہے جبکہ عارضی کما نڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں کمپیوٹرز ،ایل سی ڈیز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ دیگر مشینری نصب کر نے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔اس کے علاوہ بی سی جی چوک میٹرو بس اسٹیشنز تک رسائی کیلئے پیدل چلنے والوں کیلئے زیر تعمیر انڈر پاس کا ٹائل ورک اور بجلی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔اس کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔