نئے سال کے آغاز پر بھی بجلی و گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ، ملتان میں احتجاجی مظاہرہ

نئے سال کے آغاز پر بھی بجلی و گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ، ملتان میں احتجاجی ...

ملتان، میلسی، سکندرآباد، وہاڑی(خبر نگار خصوصی، نمائندگان) نئے سال کے آغاز پر بھی بجلی و گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ملتان میں گیس لوڈشیڈنگ و پریشر میں کمی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تفصیل کیمطابق گیس لوڈشیڈنگ اورپریشر کی کمی کے خلاف گلزیب کالونی ‘ جیل موڑ وہاڑی روڈ کے مکینوں نے احتجاج کیا اور خواتین نے گیس ا نتظا میہ کے خلاف شد ید نعرے بازی کی ۔ گز شتہ روز سینئر رہنما مسلم لیگ ن شیخ محمد یونس کی قیادت میں خواتین نے سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کیخلاف احتجاج کیا ‘ خواتین نے بتایا کہ صبح اور شام کے اوقات میں گیس پریشر میں کمی رہتی ہے ‘ جس وجہ سے کھانا تیار نہیں کر سکتیں جبکہ لکڑی اور ایل پی جی گیس استعمال کرنے سے گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے ۔ اسی طرح بچے سکول اور مرد حضرات اپنے کاروبار ‘ دفاتر سے لیٹ ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ گیس حکام اس جانب توجہ نہیں دے رہے ‘ ن لیگ کے رہنما شیخ محمد یونس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے ‘ انرجی بحران سے نمٹنے کیلئے مضبوط حکمت عملی کے تحت منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ‘ ظالم بیورو کریسی عوام کو خراب کر رہی ہے میلسی سے نامہ نگار کیمطابق بجلی اور گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ شہریوں کو شدیدپریشانی کا سامنا رہا بجلی کی لوڈ شیدنگ نے جہاں کاروبار زندگی کو متاثر کر کے ر کھ دیاوہہیں پر شہر کے کئی علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نے خواتین کو کھانا پکانے میں شدید پریشان کر کے رکھ دیا اور بچوں کو سکول ٹائم میں ناشتہ نہیں ملتا ،عوامی وسماجی حلقوں کے رہنماؤں محمد عمران مانی ،محمد جاوید اقبال ،محمد ریاض عاربی ،محمد نیاز مجاہد ،محمد عقیل افضل ،سمیت دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ جیسے جیسے سردی میں اضافہ ہورہا ہے اس کے ساتھ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے اذیت میں مبتلا کر کے رکھ دیا ہے سکندرآباد سے نمائندہ پاکستان کیمطابق ،سکندرآباد و گرد نواح میں گیس کی بڑھتی ہوئی لو ڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیارات آٹھ بجے سے صبح چھ بجے تک طویل لوڈ شیڈنگ رہنے کے باعث مسجدوں میں وضو کرنے والے نمازیوں کے گرم پانی میسر نہ ہے نمازی ٹھنڈے پانی سے وضو کرنے پر مجبور اعلی حکام نوٹس لیکر اصلاح احوال کریں وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نا مہ نگار کیمطابق نئے سال کے آغاز پر بھی بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری رہا اور صارفین کی مشکلات اور پریشانی میں دن بدن اضافہ ہو نے لگا جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں محمدا صغر، ڈاکٹر یوسف ، دلبر حسین ، امجد علی ، شہزاد احمد ، احسان علی ، نوید گجر ، محمد یونس ، محمدارشد، تنویر حسین ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے تاکہ صارفین کی مشکلات میں کمی آسکے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر