ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 23زخمی، خاتون چھت سے گر کر ہلاک

ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 23زخمی، خاتون چھت سے گر کر ہلاک

رحیم یار خان ‘ ٹبہ سلطان پور ‘ حیدر آباد تھل ‘ اوچ شریف ‘ چنی گوٹھ (نمائندگان ) ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 32 زخمی ہو گئے ۔ خاتون چھت سے گر کر زندگی سے محروم ہوگئی ۔ جواں سال لڑکی نے زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق رنگپورکا رہائشی 65سالہ غلام یٰسین جو کہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جارہا تھا کہ میانوالی قریشیاں کے قریب ایک تیز رفتار ڈالہ ویگن نے سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل کوٹکر ماردی جس کے باعث موٹرسائیکل سوار غلام یٰسین شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیاگیا مگر طبی امداد کے باوجود بھی وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔ ٹبہ سلطان پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گذشتہ روز بس نمبری ایم ایل ایف875ہارون آباد سے ملتان جارہی تھی کہ ٹبہ سلطان پور کے قریب ملتان روڈ پر سڑک پرکھڑے گنے سے بھرے ٹرالر کے ساتھ سامنے سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں بس میں سوار ڈرائیور سمیت7مسافر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا بس مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی اور اُس میں 90سے زائد مسافر سوار تھے بس کے ڈرائیور ابراہیم خان نے کہا کہ 45سال سے میں بس چلا رہاہوں کبھی حادثہ نہیں ہوا لیکن آج ٹرالر کے ڈرائیورکی غلطی کی وجہ سے میری گاڑی کو حادثہ ہوا ٹرالر ڈرائیور کو چاہیے تھا کہ ٹرالر دھند میں ٹرالر کے اشارے روشن رکھتا نہیں اُس نے بند کیے ہوئے تھے جس کے باعث مجھے ٹرالر نظر نہیں آیا پھربھی ہم میں نے مسافروں کو محفوظ رکھا اور جو مسافر زخمی ہوئے ہیں وہ زیادہ زخمی بھی نہیں ہوئے پولیس تھا نہ ٹبہ سلطان پور کے بس ڈرائیورکی درخواست پر کاروائی شروع کردی ۔ حیدر آباد تھل سے نمائندہ پاکستان کے مطابق حیدرآبادتھل کے نزدیکی علاقہ بھریڑی اڈا کے نزدیک تیز رفتار بس جو کہ فیصل آباد سے بھکر جار ہی تھی موڑ کاٹتے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 15 افرا د شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر حیدرآبادتھل تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری اور سول ہسپتال جھنگ لا یا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی گاڑی پر سوار لوگ بھکر میں ملت جعفریہ کے سنےئر نائب صدر سید وزارت حسین نقوی مرحوم کے چہلم پر جارہے تھے ۔ اوچ شریف سے نمائندہ پاکستان ‘ سٹی رپورٹر اور چنی گوٹھ سے نامہ نگار کے مطابق اوچ شریف قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں خواتین سمیت دس افراد زخمی ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ موٹر سائیکل رکشہ پر سوار دس افراد ککس بھٹہ سے اوچ شریف آ رہے تھے کہ راستے میں کراچی سے مظفر گڑھ جانے والا تیز آئل ٹینکر سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں رخسانہ بی بی ،شمیم مائی ،زہراہ بی بی ،رضیہ بی بی ،نسیم مائی ،شوکت ،قاسم سمیت دس افراد زخمی ہو گئے جن میں تین کی حالت نازک ہونے پر قاسم ،کرم مائی ،غلام فاظمہ کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا ،حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122اہلکار موقع پر پہنچ گئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ رحیم یار خان سے بیورو نیوز اور ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق عوامی کالونی تحصیل صادق آباد کی رہائشی 65 سالہ خاتون خورشید بی بی نیند سے بیدار ہوئی اور رفع حاجت کے لیے واش روم کی طرف بڑھی مگر نیند کی غنودگی ہونے پر وہ واش روم کی بجائے بالکونی والا دروازہ کھول کر باہر نکلی اور زمین پر جاگر ی جس کے باعث شدیدزخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیاگیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی۔ دریں اثناء تھلی چوک کی رہائشی 15 سالہ نادیہ بی بی دختر خیردین نے گھریلو لڑائی میں دلبرداشتہ ہوکر گھرمیں پڑی زہر پی کر خود کشی کی کوشش کی اور حالت غیر ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیاگیا مگر طبی امداد کے باوجود بھی اسکی حالت نہ سنبھل سکی اور وہ دم توڑ گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر