محسن پاکستان و ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کسی بھی پارٹی میں شامل نہیں ہوئے
صوابی( بیورورپورٹ)محسن پاکستان و ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کسی بھی پارٹی میں شامل نہیں ہوئے اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں اس کے متعلق جو بھی باتیں گرد ش کر رہی ہے وہ سب افواہیں ہے اس پر کوئی کان نہ دھریں ان خیالات کااظہار ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے سیکرٹری انفار میشن و تر جمان خالد محمود نے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اے کیو خان کے بارے میں بعض پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا چینلز میں جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہے کہ انہوں نے پاکستان ڈیمو کریٹک پارٹی جوائن کر لی ہے ہم اس سلسلے میں واضح کردینا چاہتے ہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے بعض لوگ اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لئے ایسی افواہیں پھیلا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ اور جسٹس پارٹی کے سر براہ نے پارٹی کنونشن میں شرکت کے لئے ڈاکٹر اے کیو خان کو دعوت دی تھی مگر اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ انہوں نے کوئی پارٹی جوائن کی ہے۔