بلاول بھٹو زرداری کی کراچی پریس کلب کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد

بلاول بھٹو زرداری کی کراچی پریس کلب کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پریس کلب کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد دی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نو منتخب صدر اور سیکریٹری کے نام مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کراچی پریس کلب میں عہدوں کی منتقلی میں ہمیشہ جمہوری عمل اپنانے کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ اپنے آغاز سے ہی کراچی پریس کلب پیشہ ور صحافیوں کا مرکز رہا ہے۔ امید ہے کہ نومنتخب باڈی سابقہ عہدیدران کے اصولوں پر عمل جاری رکھیں گے۔نومنتخب عہدیداران قومی سطح پر جمہوریت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر