2017میں قوم کی مشکل گھڑی کے خاتمے کیلئے دعاگوہیں ،اسماعیل راہو

2017میں قوم کی مشکل گھڑی کے خاتمے کیلئے دعاگوہیں ،اسماعیل راہو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 2017 کا سورج نئی امید لئے ملک وقوم کی نئی خوشیوں کے ساتھ طلو ع ہوگیا ،نئے سال میں ہم دعاگوہیں کہ یہ سال پاکستان کیلئے اچھا سال ثابت ہو ، ہر مشکل گھڑی کا اس ملک سے خاتمہ ہوان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے صدراورایم پی اے محمداسماعیل راہواورسیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے میڈیاہاوس کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا،اسماعیل راہونے کہاکہ نئے سال ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ہر مشکل اور ہر مصیبت کا مل کر مقابلہ کریں گے۔ اسماعیل راہونے مزیدکہاوزیراعظم نوازشریف ملک سے نفرتوں کا خاتمہ کرکے ارض پاک کو نئی بلندیوں پر لے جانے کاعزم لئے ہوئے ہیں،اسلم ابڑونے کہاکہ دو ہزار سولہ کے تمام غم ، دکھ اور پریشانیاں بھلا کر نئے جوش اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھیں گے،علاوہ ازیں مسلم لیگ ن سندھ کے صدراسماعیل راہواورسیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے کراچی پریس کلب کے انتخابات برا ئے 2017 میں ڈیموکریٹس پینل کی جا نب سے مسلسل آٹھویں کا میابی حاصل کرنے پر نو منتخب صدر سراج احمد ، نا ئب صدر منہا ج الرب، سیکریٹری مقصود یو سفی ، جو ائنٹ سیکریٹری نعمت خان ، خازن مو سیٰ کلیم اور گورننگ با ڈی کے نو منتخب ارکان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر