وزارت مذہبی امور حج کے امور قبل از وقت طے کرے ،مولانا عون نقوی

وزارت مذہبی امور حج کے امور قبل از وقت طے کرے ،مولانا عون نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حج عمرہ و زیارات کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عون نقوی کی صدارت میں رضویہ سوسائٹی میں منعقد ہوا جس میں گذشتہ حج کے انتظامات کے منفی پہلوؤں پر غور کیا گیا ،اجلاس سے خطاب کے دوران مولانا عون نقوی نے کہا کہ وزارت مذہبی امور قبل از وقت حج کے انتظامات کو طے کرے اور تمام مکاتب فکر کے علماء سے مشاورت کر کے حج پالیسی واضح کرے تاکہ حجاج کو تکلیف سے بچایا جاسکے ،انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ سالوں میں وفاقی وزیر کے حج پر موجود ہونے کے باوجود عرفات ،مناء میں حجاج مشکلات سے دوچار ہوئے اور بلنڈنگوں کی حالت مناسب نہیں تھی جبکہ انہوں نے کہا کہ کراچی ،حاجی کیمپ کی خدمات ،ویکسین اور دیگر امور کے حوالے سے بہتر رہیں ،جنہیں مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر