بٹ خیلہ‘ ہریانکوٹ میں دیورنے فائرنگ کرکے بھابھی کوشدیدزخمی کردیا

بٹ خیلہ‘ ہریانکوٹ میں دیورنے فائرنگ کرکے بھابھی کوشدیدزخمی کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈ گاؤں ہریانکوٹ میں دیورنے فائرنگ کرکے بھابھی کوشدیدزخمی کردیا زخمی خاتون کودرگئی ہسپتال سے مردان ہسپتال کوریفرکردیا ملزم جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب۔تفصیلات کے مطابق لیوزذرائع سے معلوم ہواہے کہ گزشتہ روزمالاکنڈایجنسی تحصیل درگئی کے گاؤں ہریانکوٹ میں مبینہ ملزم مجیدولدگل کریم نے اپنے بھابھی مسماۃ (ن)زوجہ اکرام کوفائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیاوہ فوری طورپرسول ہسپتال درگئی منتقل کردیا جہاں سے ان کوتشویشناک حالت میں مردان ہسپتال ریفرکردیا ملزم جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے مالاکنڈلیویز فورس نے مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔