الپوری ،مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کا صفایا ،سینکڑوں افراد کی اے این پی میں شمولیت

الپوری ،مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کا صفایا ،سینکڑوں افراد کی اے این پی میں ...

الپوری ( نمائندہ پاکستان) شانگلہ، یونین کونسل الپوری کے علا قہ مانڑئی وہاب خیل میں عوامی نیشنل پارٹی نے مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کا صفا یا کر دیا،سینکڑوں افراد نے مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی سے ناطہ توڑ کر عوامی نیشنل پارٹی کے قافلے میں شمولیت اختیار کر لی، ضلع کونسل شانگلہ میں اپوزیشن لیڈر حاجی سدید الرحمن اور دیگر قائدین کی شمولیت تقریب میں شر کت کی، ذاتی اخراجات پر حاجی سدید الرحمن نے کوٹکے سے مانڑئی سر کے روڈ کا اعلان اور فوری کام شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل الپورئی کے علا قہ مانڑئی وہاب خیل میں عوامی نیشنل پارٹی نے مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کا صفا یا کر دیا ، مانڑئی وہاب خیل میں سینکڑوں افراد نے مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی سے ناطہ توڑ کر عوامی نیشنل پارٹی کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ شمولیتی تقریب سے ضلع کونسل شانگلہ میں اپوزیشن لیڈر حاجی سدید الرحمن ، ممبر ضلع کونسل حاجی شاہ فاروق ، بد ر منیر ، جمیل محمدسالار ، محمد حنیف خان ، عارف خان، عطاء اللہ خان، ممبر ضلع کونسل ذاکر اللہ خان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ شمو لیتی تقریب سے خطاب میں حاجی سدید الرحمن نے ذاتی اخراجات پر حاجی سدید الرحمن نے کوٹکے سے مانڑئی سر کے روڈ کا اعلان اور فوری کام شروع کر دیا۔ تقریب سے خطاب میں حاجی سدید الرحمن نے ضلع ناظم شانگلہ اور مشیر وزیر اعظم امیر مقام کو شدید تنقید کا نشانہ بنا تے ہو ئے کہا کہ مرکز اور ضلع میں اختیارات کے باوجود شانگلہ کے عوام کو پسماندگی میں دھکیلا گیا ہے اور شانگلہ کی پسماندگی کی ذمہ دار شانگلہ میں اقتدار پر قابض گروپ ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم انشاء اللہ عوام کی طا قت اور بھر پور تعاؤن سے منتخب ہو کر شانگلہ کے عوام کی محرومیوں کا خا تمہ کر کے اس کو ترقیافتہ ضلع بنا کر دم لیں گے اور نام نہاد اور مفاد پرست سیاستدانوں کا کڑا احتساب کریں گے۔ انہوں نے اخر میں نو شمولیت اختیار کر نے والوں کو مبارک باد دی اور انہیں پارٹی کے ٹو پیاں پہنا ئی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر