چارسدہ،مختلف کارروائیوں کے دوران1570اشتہاری گرفتار

چارسدہ،مختلف کارروائیوں کے دوران1570اشتہاری گرفتار

چارسدہ(بیور و رپورٹ)2016کے دوران چارسدہ پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران درجنوں دہشت گردوں اور سہولت کاروں سمیت 1570اشتہاری اورا2087مشتبہ افراد گرفتا ر کرکے مختلف قسم کے 18347بندوقیں برآمد کرلی ہے ۔ 351سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 47ہینڈ گرنیڈ ،ایک عد دخود کش جیکٹ ،ایک کلو باردوی مواد ،دو عدد راکٹ لانچر ز ،1160گز پرائما کارڈ اور 209ڈیٹو نیٹر برآمد کی ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے میڈیا کو چارسدہ پولیس کی گزشتہ سال کی مجموعی کا ر کر دگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرکے چارسدہ پولیس نے ناقص سیکورٹی اقدامات پر ہسپتالوں،سی این جی اسٹیشنوں ،کچہر ی نادار آفس اور درجنوں سکولوں کے خلاف مقدمات در ج کئے جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم 115 افغان مہاجرین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات در ج کئے گئے ۔ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 692کلو گرام چرس ،31کلو گرام ہیروئن،91کلو گرام افیون اورشراب کی 600 بوتلیں برآمد کر لی ۔باچا خان یو نیورسٹی اور شبقدر کچہری میں خود کش حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے سہولت کاروں سمیت ساڑھے تین ہزار اشتہاری ملزمان اور مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 18347مختلف قسم کا اسلحہ برآمد کیا جس میں ایس ایم جی ، کالا کوف ،M-16۔ ہزاروں کارتوس اور دیگر اسلحہ شامل ہیں۔ مجموعی طور پر ضلع بھر میں 351سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کئے گئے جس میں اسلحہ کے علاوہ 47ہینڈ گرنیڈ ،ایک عد دخود کش جیکٹ ،ایک کلو باردوی مواد ،دو عدد راکٹ لانچر ز ،1160گز پرائما کارڈ اور 209ڈیٹو نیٹر بھی برآمد ہوئے ۔چارسدہ میں مختلف چیک پوسٹوں اور ناکہ بندیوں پر 24183موٹرسائیکل چیک کئے گئے جس میں 16261موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ کے تھے جن کے مالکان کے خلاف مقدما ت درج کئے گئے ۔ آرمی پبلک سکول اور باچا خان یونیورسٹی پر حملوں کے حکومت کی واضح احکاما ت کے باوجود سیکورٹی کے مناسب انتظامات نہ کرنے پر 191سکول و کالجوں کے خلاف مقدمات درج کئے ۔ چارسدہ پولیس نے کریمنل ریکارڈ ویرفکیشن کے تحت 186770افرا د کا ریکارڈ چیک کیا گیا ہے جس میں پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب چھ افراد کو گرفتا ر کیا جبکہ 250 سزا ئے یافتہ افراد کے خلاف حسب ضابطہ کاروا ئی کی گئی ۔ وئیکل ویری فکیشن کے تحت گزشتہ سال 116336گاڑیوں کا آن لائن معائنہ کیا گیا ہے جس میں 93گاڑیوں کو تحویل میں لیکر انکوائری کی گئی اور 18گاڑیوں کے مالکان کے خلا ف مقدمات در ج کر لئے گئے ۔ 2016کے دوران ہزاروں افراد کی شناختی کارڈ کی ویری فکیشن کی گئی جس میں تین افراد سے جعلی شناختی کارڈ برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ۔گزشتہ سال کے دوران ضلعی مصالحتی کمیٹی میں 1195 تنازعات کے حوالے سے کیسز درج ہوئے جس میں 657کیسز حل جبکہ 109کیسوں کو عدالت بھیجنے کی ہدایت کی گئی جبکہ سود ایکٹ کے تحت آٹھ مقدمات درج ہو ئے ہیں اور 9سود خوروں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کا مزید کہنا تھا کہ چارسدہ پولیس جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گی ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پولیس سے تعاون کریں کیونکہ پولیس کے تعاون کے بغیر پولیس سو فیصد کامیابی حاصل نہیں کر سکتی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر