ڈیرہ‘ موٹر سائیکل حادثے میں 2 افراد جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)ڈیرہ دریا خان روڈ پر نائیویلہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد موٹرسائیکل حادثے میں جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق نائیویلہ سے تعلق رکھنے والے عمران اور صفدر ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے کہ ان کی مخالف سمیت سے آنے والی گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے تیز رفتار ی کے باعث ٹکر ہوگئی جس سے وہ دونوں نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔