ڈیرہ میں بجلی بندش سے کاروبار زندگی مفلوج

ڈیرہ میں بجلی بندش سے کاروبار زندگی مفلوج

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)پیسکو واپڈا ڈیرہ اسماعیل خان نے انت مچادی گرمیوں کے بعد اب موسم سرما میں بھی نئے بہانوں سے سارا سارادن ،ساری ساری رات بجلی بند کرنے کا سلسلہ شروع ،شہریوں میں شدید تشویش کی لہر ، وفاقی وزیر پانی وبجلی ،وزیر علی خیبر پختونخواہ ،واپڈا کے اعلی حکام سے واپڈا ڈیرہ کے ذمہ داران سے باز پرس کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں موسم گرما کے بعد واپڈا ڈیرہ نے موسم سرما میں بھی نت نئے بہانوں سے طویل بریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کردیا ۔ ڈیرہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں سارا دن اور ساری رات بجلی نہ ہونا معمول بن گیا ۔جس کے سبب دن کے اوقات میں تمام تر کاروبار زندگی مکمل طور پر ٹھپ جبکہ گھریلو زندگی بری طرح متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں میں حرج آنے لگا لیکن اس ضمن میں ڈیرہ کے سیاسی حلقے خصوصا منتخب عوامی نمائندے مکمل خاموش ہیں ۔ دوسری جانب واپڈا ڈیرہ کی جانب سے انتے طویل بریک ڈاؤن کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی بعض ذرائع کے مطابق واپڈا کی جانب سے دھند کو طویل بریک ڈاؤن کا ذمہ دار ٹھرا دیا گیا ہے ۔ جو کہ انتہائی حیران کن امر ہے کیونکہ موسم گرما میں سسٹم ہیٹ اپ جبکہ سردیوں میں کول ڈاؤن کا بہانہ سمجھ سے بالا تر ہے تاہم شہریوں کے مطابق اب سے قبل ایسا طویل بریک ڈاؤن کبھی واقع نہیں ہوا ۔ تاہم اب کی بار موسم سرما میں بدترین لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگیوں کو شدید متاثر کرنا شروع کردیا ہے ۔ جس کے سبب دفاتر ،گھروں ،مساجد میں شہریوں کو تکالیف کا سامنا ہے ۔ واضح رہے کہ پیسکو واپڈا ڈیرہ کی جانب سے طویل بریک ڈاؤن کا تاحال کسی بھی قسم کا تیکنکی فالٹ بارے کوئی نوٹیفکیشن اور نہ ہی کوئی اعلان سامنے آیا ہے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور مضافات کے رہائشی افراد نے وفاقی وزیر پانی ،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ ،حلقہ ایم این اے مولانا فضل الرحمن ،سٹی ایم پی اے علی امین سے موجودہ طویل بریک ڈاؤن کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کو اس عذاب سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر