باجوڑایجنسی میں جماعت اسلامی یوتھ کے انٹراپارٹی الیکشن مکمل 35امیدوارمیاب

باجوڑایجنسی میں جماعت اسلامی یوتھ کے انٹراپارٹی الیکشن مکمل 35امیدوارمیاب

باجوڑ(نمائندہ خصوصی)تفصیلات کے مطابق باجوڑایجنسی میں جماعت اسلامی یوتھ کے انٹراپارٹی الیکشن مکمل ہوئے ایجنسی کے 35مقامات پرالیکشن ہوئے جس میں کل 119امیدواران نے حصہ لیا الیکشن میں 35امیدوارکامیاب ہوئے حساس پولنگ سٹیشنوں پرلیویزاہلکارتعینات کئے گئے تھے الیکشن کامیابی سے اختتام پذیرہوا الیکشن میں کوئی جنگ جھگڑاوغیرہ نہیں ہوا الیکشن کے اختتام پرجماعت اسلامی کے امیرقاری عبدالمجیدنے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی سے پہلے تحریک انصاف نے کئی دفعہ انٹراپارٹی الیکشن کے کوشش کی ہے لیکن ہردفعہ برْی طرح ناکام ہوچکی ہے کامیاب انٹرپارٹی الیکشنزصرف جماعت اسلامی ہی کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں بھی یہی امیدواران کھڑے کردینگے انہوں نے کہا کہ ایف سی آرموت کے دھانے پردستک دیں رہے ہیں جماعت اسلامی ایف سی آرکے خاتمے کیلئے پوری کوشش کررہے ہیں قاری عبدالمجیدنے پولیٹکل انتظامیہ اورلیویزاہلکارکاشکریہ اداکیا کہ انہوں نے پولنگ سٹیشنوں کوپوری سیکورٹی فراہم کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر