الپوری‘ ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق‘ 3 زخمی

الپوری‘ ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق‘ 3 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹر کٹ رپورٹر)شانگلہ، الوچ سے منگورہ جانے والے موٹر کار کو حادثہ۔ایک جان بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔موٹر کا ر این سی پی2016شلمانو کوٹکے کے مقام پر پھسل کر حادثہ کا شکار ہوئی ۔حادثہ کے فوری بعد مقامی لوگوں نے زخمیوں کو نکال کر منتقل کردیا گیا جبکہ حادثہ میں ایک شخص حیدرعلی موقع پر جان بحق ہوئے۔تین زخمیوں میں اسلام الدین ولد گل صالح ۔بشیراللہ ولد سیدکریم۔ذاکراللہ ولد بختے ساکنان چوگا شامل ہیں،حادثہ میں جان بحق ہونے والے حیدرعلی ولد بختے کو اتوار کے روز چوگا میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا،حادثہ میں جان بحق حیدر علی کے ایک بھائی ذاکراللہ بھی زخمی ہوئے ہیں۔