بٹ خیلہ‘ بھائی نے فائرنگ کرکے سگے بھائی کوقتل کردیا

بٹ خیلہ‘ بھائی نے فائرنگ کرکے سگے بھائی کوقتل کردیا

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈگاؤں وزیرآباد درگئی میں بھائی نے فائرنگ کرکے سگے بھائی کوقتل کردیا مالاکنڈلیویز فورس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مالاکنڈایجنسی کے تحصیل درگئی کے گاؤں وزیرآباد میں ملزم عدنان ولداحسان اللہ نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی واحد عرفے خواجہ کوقتل کردیا ملزم جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔مالاکنڈلیویز فورس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر