اکپوری،کم عمر اور غیر لائسنس یافتہ اناڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن درجنوں پرچے کاٹ دیئے گئے

اکپوری،کم عمر اور غیر لائسنس یافتہ اناڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن درجنوں پرچے کاٹ ...

الپوالپوری ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )شانگلہ میں ٹریفیک انچا رج بخت زیب خان کے زیر نگرانی ٹریفک پولیس کا کم عمر اور غیر لائسنس یا فتہ اناڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن،درجنوں پرچے کاٹ دئے،کسی کو بھی نہیں بخشا گیا،لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دیں گے،ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ٹریفک پولیس۔ہمیں بے جا تنگ کیا جارہا ہے،ٹریفک پولیس اپنے پراگرس کیلئے پرچے کاٹتے ہیں،شانگلہ میں تو مہمانوں کو بھی معاف نہیں کیا جاتا ہے اور ان کو خصوصی طور پرچہ کر دیا جاتا ہے،اس روش کوختم ہونا چاہئے۔ٹرنسپورٹ ڈرائیورز۔ ٹریفک پولیس کا مختلف علاقوں کروڑہ،شاہ پور ، کانا میں غیر لائسنس یا فتہ ڈرائیوروں کریک ڈاؤن غیر لائسنس یا فتہ ڈرائیوروں پر جرمانے لگائے ۔اس موقع پر ٹی ایس آئی بخت زیب خان نے کہا کہ قانون کے مطابق کم عمر اور غیر لائسنس یا فتہ اناڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ،شانگلہ میں ٹریفک نظام کو بہتر کیا جارہاہے۔ادھر ٹرنسپورٹ ڈرائیورز نے الزام لگایا ہے کہ ٹریفک پولیس صرف پراگرس نکالنے اور انعامات کے پیچھے ڈرائیوروں کو تنگ کرتے ہیں اور ڈرائیوروں کو بغیر قصور کے پرچہ کرتے ہیں،غیر لائسنس یا فتہ اور کمسن ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے تاہم اس کے اڑ میں مہمانوں اور بے قصور کو تنگ نہ کیا جائے،ان ڈرائیوروں نے انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبرپختونخوا ناصر خان درانی۔ڈی ائی جی ملاکنڈ اخترحیات خان گنڈہ پور سے شانگلہ میں ٹریفک پولیس پراگرس پرچے ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر