جماعت اسلامی نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کی جانب گامزن کر رہی ہے :امین الرشید

جماعت اسلامی نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کی جانب گامزن کر رہی ہے :امین الرشید

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جماعت اسلامی تحصیل گدئیزی کے امیر امین الرشید اور نائب امیر عبدالرحمان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی واحد سیاسی اورمذہبی جماعت ہے جو نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب گامزن کررہی ہے ۔نوجوان ہمارے بطقہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہے ۔مگر گذشتہ ستر سالوں سے کسی بھی جماعت نے اس اہم طبقہ کی طرف کو ئی توجہ نہیں دی۔جے ائی یو تھ کے الیکشن کا مقصد ان نو جوانوں کے صلاحیتوں کو بروئے کار لا نا ہے ،اج پورے بونیر میں نوجوان الیکشن میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں ۔یہی نوجوان مستقبل میں ملک اور قوم کے لئے بہترین خدمات سرانجام دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الفاروق پبلک سکول میں جے ائی یو تھ لے الیکشن کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے ۔قدرت نے اس ملک کو بہترین نعمتوں سے نوازا ہے اگر کمی ہے تو ملک میں بہترین حکمرانوں کی ہے ،جنہوں نے سیاست کو کاروبار سمجھ کرشروع کیاہے جس میں امیر امیر تر ہوتا جارہاہے جبکہ غریب غریب تر ہوتا جاررہاہے ۔جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو عام اور غریب طبقہ کی نمائندگی کرتاہے ۔انہوں نے کہا کہ کو ئی جماعت پحتونوں کے نام پر کو ئی روٹی ،کپڑا مکان کے نام پر اور کو ئی تبدیلی کے نام پر عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔مگر ابھی تک کسی بھی سیاسی جماعت نے عوام کے ساتھ اپناوعدہ پور انہیں کیا ،نوجوان اس ملک کے 65 فیصد ابادی کا حصہ ہے اور اس میں بہت سے صلاحیٹیں موجود ہیں ۔مگر ان کی صلاحیتوں سے کسی نے فائدہ اٹھانے کی کو شیش نہیں کی ہے اور یہی مخصوص طبقہ اپنی جماعتوں اور اقتدار پر قابض ہے ۔جماعت اسلامی کی قیادت نیچے سے لیکر او پر تک کرپشن سے پاک ہے اور اقتدار میں انے کے بعد ہم ملک میں نوجوانوں کو بہتر سہولیات دیں گے ،انہوں نے پورے ضلع میں کامیاب یو تھ الیکشن کے انعقاد پر جماعت اسلامی کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر