امیر حیدر ہوتی اور سردار بابک کا پی پی سی کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

امیر حیدر ہوتی اور سردار بابک کا پی پی سی کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

پبی ( نما ئندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے پشاور پریس کلب کے انتخابات میں صدر عالمگیر خان ،شہاب الدین جنرل سیکرٹری سمیت دیگر تمام نو منتخب کابینہ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ، اپنے ایک تہنیتی بیان میں پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ نو منتخب کابینہ کا انتخاب غیر جانبدارانہ صحافت کے تسلسل کیلئے نیک شگون ہے، انہوں نے کہا کہ پشاور پریس کلب کی نئی کابینہ کے انتخاب سے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی صاف شفاف صحافت کو استحکام ملے گا ۔، انہوں نے امید ظاہر کی کہ منتخب صدر اور ان کی کابینہ اپنے فرائض پہلے سے بہتر انداز میں بحسن و خوبی انجام دیتے رہیں گے اور صحافی برادری کی جانب سے اپنے اوپر کئے جانے والے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر