قومی وطن پارٹی یو سی ترنگزئی کے تنظیم سازی مکمل ،حاجی رحیم اللہ ترنگزئی صدر منتخب
تنگی(نمایندہ پاکستان)قومی وطن پارٹی یو سی ترنگزئی کے تنظیم سازی مکمل ،حاجی رحیم اللہ ترنگزئی صدر جبکہ جنرل سیکرٹری میاں حیات اللہ منتخب ۔قومی وطن پارٹی کے ضلعی صدر اور وزیر اعلیٰ کے مشیر ارشد عمرزئی کے سربراہی میں کیو ڈبلیو پی یونین کونسل ترنگزئی کے کابینہ عمل لایا گیا جس میں حاجی رحیم اللہ ترنگزئی صدر ،سینئر نائب صدر میاں ممتاز باچا ،جنرل سیکرٹری میاں حیات اللہ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اختر علی ، نائب صدر ارشد کو نسلر ،نائب صدر اول قیوم لالہ ،صدر دوم ظہور جان ،نائب صدر سوم نورالحق ،نائب صدر چہارم نیاز محمد ،جائنٹ سیکرٹری ملک یاسر احمد خان ،فنانس سیکرٹری مجاہد ،پریس سیکرٹری شاہ زیب ٹھیکدار ،آ فس سیکرٹری ھاجی عباد اللہ ،ڈپٹی جائنٹ سیکرٹری ہاشم خان اور سرپرست اعلیٰ لیاقت خان لالہ منتخب ہوگئے ۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے مقامی قائدین حکم خان ،مشتاق خان ترنگزئی ،امین باچا ،سرتاج اکبر،رحمن علی ،شارق اور ابرار ٹھیکدار ،علی گل لالہ سمیت کثیر تعدادمیں کارکنا ن موجود تھے ۔