عمران خان نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف جو بیان دیا ہے وہ سراسر غلط ہے‘ صفی اللہ

عمران خان نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف جو بیان دیا ہے وہ سراسر غلط ہے‘ صفی ...

صوابی(بیورو رپورٹ)جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے رہنما صفی اللہ خان عرف صفول خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف جو بیان دیا ہے وہ سراسر غلط ہے اور عمران خان ابھی بچہ ہے اور سیاسی میدان میں ابھی نا تجربہ کار ہے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پختونخوا کی حکومت ناکام حکومت ہے اور اپنی ناکامی چھپانے کے لئے مولانا فضل الرحمن پر بے جا الزامات لگا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کرپشن کا صدر آصف علی زرداری ہے اور نائب صدر اسفند یار ولی ہے لیکن عمران خان ان دونوں کے خلاف بولنے کی بجائے صرف فضل الرحمن کے خلاف بولتے ہیں عمران خان کو چاہئے کہ وہ پختونخوا کے اُوپر توجہ دیں کیونکہ پختونخوا کے عوام ان سے نالاں ہوچکے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر