شہدائے بلامبٹ کی یاد میں ’’ یادگار شہدا،، تعمیر کرنے کے اعلان پر اظہار مسرت

شہدائے بلامبٹ کی یاد میں ’’ یادگار شہدا،، تعمیر کرنے کے اعلان پر اظہار مسرت

بلامبٹ(نمائندہ پاکستان) سانحہ شہدائے بلامبٹ کی یاد میں،، یادگار شہدا،، تعمیر کرنے کے اعلان پر اظہار مسرت ،ڈی پی او ایس ایس پی لوئر دیر کاشف زولفقار کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین تفصیلات کیمطابق شکیل شہید ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن کا ایک اجلاس بزرگ سماجی شخصیت ڈاکٹر بخت جمال شاہ منعقد ہوا جس میں ایس ایس ڈی او کے بورڈ آف گورنرز اور عہدیداروں کے علاوہ پولیس لائن بلامبٹ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران 18دسمبر2009 کو شہید ہونے والے شہدا کے ورثاء نے شرکت کی اجلاس میں سانحہ شہدائے بلامبٹ کے ساتویں برسی کے موقع پر ڈی پی او ایس ایس پی لوئر دیر کاشف زولفقار کیطرف سے جائے شہادت پر ،، یاد گار شہدا،،تعمیر کرنے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یاد گار شہدا کی تعمیر سے لواحقین شہداء کو کافی حوصلہ افزائی ملی ہے۔مقررین نے کہا کہ ہمیں اپنے شہداوں کی قربانیوں پر فخر ہے اور آئندہ بھی ملک و قوم کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرئینگے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر