تحصیلدار پورن حبیب جان کے تبادلے کو منسوخ کیا جائے‘ عوامی حلقے

تحصیلدار پورن حبیب جان کے تبادلے کو منسوخ کیا جائے‘ عوامی حلقے

پورن(نامہ نگار)تحصیلدار پورن حبیب جان کے تبادلے کو منسوخ کیا جائے پورن کے عوام کا صوبائی حکومت سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق تحصیلدار پورن حبیب جان جس نے تحصیل پورن میں بحثیت تحصیلدارتین سال گزارے آخر کار انکا تبادلہ ہوا انکے تبادلے پر پورن کا ہر باشندہ پریشان ہے اس سلسلے میں تحصیل پورن سے انکے رخصتی کے موقع پر کثیر تعداد میں عوام موجودتھے اور انہیں باعزت طریقے سے تحصیل پورن سے رخصت کیا تحصیلدار حبیب جان ایک سادہ ،خوش اخلاق انسان ہیں انہوں نے اپنے تین سالہ دور میں کوئی ایسا کام نہیں کیا ہے جس سے کسی کے دل کو دکھ پہنچا ہوانہوں نے بحثیت تحصیلدار جو کارہائے انجام دئے ہیں لوگ کافی عرصہ تک یاد رکھیں گے پورن کے عوام نے صوبائی حکومت سے تحصیلدار پورن کے تبادلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حبیب جان کے تبادلے کو منسوخ کرکے انکوں کو دوبارہ تحصیل پورن میں تعینات کیا جائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر