میونسپل کمیٹی ڈیرہ کے سنیئر کلرک نامعلوم مسلح افراد کے حملے سے بال بال بچ گئے

میونسپل کمیٹی ڈیرہ کے سنیئر کلرک نامعلوم مسلح افراد کے حملے سے بال بال بچ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)تھانہ کینٹ کی حدود میں میونسپل کمیٹی ڈیرہ کے سنیئر کلرک نامعلوم مسلح افراد کے حملے سے بال بال بچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق بستی چاہ سید منور شاہ سے تعلق رکھنے والے میونسپل کمیٹی ڈیرہ میں تعینات سنیئر کلرک نے تھانہ کینٹ پولیس میں ابتدائی رپورٹ درج کرائی ہے کہ وہ رات کو اپنے گھر آرہے تھے کہ ایک موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے جی پی او موڑ کے قریب ان کو جالیا ۔موٹرسائیکل پر سوار دو افراد میں سے ایک شخص نے مجھ پر پستول تانا تو میں ڈر کے مارے نیچے گر گیا تاہم لوگوں کہ رش ہونے پر وہ لوگ بھا گ گئے تھانہ کینٹ پولیس نے اس واقعہ کے بعد شہر بھر کی ناکہ بندی سخت کردیا اور ان مسلح موٹرسائیکل سواروں کی تلاش شروع کردی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر