مٹا،انٹراپارٹی انتخابات ،یوسی اشاڑے کیلئے اکرام اللہ صدر منتخب

مٹا،انٹراپارٹی انتخابات ،یوسی اشاڑے کیلئے اکرام اللہ صدر منتخب

مٹہ (نمائندہ پاکستان) دیگر علاقوں کی طرح پی کے 84 میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یوتھ انٹرا الیکشن انتہائی شفاف اور خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل‘ کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا‘ الیکشن کیلئے تیاریاں اور انتظامات کی تاریخ طے‘ صبح ہی سے نوجوانوں کی بڑی تعداد پولنگ سٹیشنز کو پہنچنا شروع ہو چکے تھے‘ بعض پولنگ سٹیشنز میں مقررہ وقت سے زیادہ نوجوانان ووٹ ڈالنے کیلئے موجود تھے‘ تفصیلات کے مطابق 6 یونین کونسلوں میں صدارت اور جنرل سیکرٹری شپ عہدوں پر مقابلہ تھا جن کیلئے 9 پولنگ سٹیشنز مقرر کئے گئے تھے حلقہ پی کے 84‘ 10 یونین کونسلوں میں پہلے مرحلے میں 6 یونین کونسلوں پر الیکشن مکمل ہونے کے بعد نتائج کے مطابق یو سی اشاڑے میں اکرام اللہ صدر جبکہ نور محمد جنرل سیکرٹری یو سی درشخیلہ میں محمد رفیق صدر جبکہ سردار عالم جنرل سیکرٹری یو سی بیدرہ میں شیر بادشاہ صدر جبکہ وصیح اللہ جنرل سیکرٹری یو سی چھپریال میں سلمان شاہ صدر جبکہ فواد جلال جنرل سیکرٹری یو سی والپرئی میں سمیع الرحمان صدر جبکہ شریف اللہ جنرل سیکرٹری یو سی برتانہ نعیم الحق صدر جبکہ نعمان جنرل سیکرٹری کامیاب ہوئے ادھر الیکشن کے موقع پر جماعت اسلامی کے تحصیل ذمہ داروں کا پولنگ کا دورہ کر کے تسلی کا اظہار کیا اور الیکشن میں 70 امیدواروں نے حصہ لیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر