نا اہل حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا‘ بخت جہان

نا اہل حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا‘ بخت جہان

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق سپیکر صوبائی اسمبلی بحت جہان خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے اج ملک کے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیکر روزگار کی تلاش میں سرگردان پھر رہے ہیں۔ملک میں اعلی تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان ملک میں روزگار نہ ملنے کی وجہ سے رزق کی تلاش کیلئے بیرون ممالک کا رخ کرتے ہے ۔نوجوان اس ملک کا مستقبل ہے اور یہی نوجوان ہمارے ملک کے بھاگ دوڑ سھنبال سکتے ہے ۔جماعت اسلامی واحد سیاسی اور مذہبی جماعت ہے جس کے پاس یوتھ کے لئے ایک ایک منظم پروگرام موجود ہیں ۔پاکستان کے تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت اسلامی ہے ۔جس میں جمہوریت قائم ہے ۔کسی بھی سیاسی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے اور اس میں فیصلے نسل در نسل ہوتے ہے ۔اج اگر ہمارے حکمرانوں نے خوش کے ناخن نہ لئے اور نوجوانوں کے مسائل پر توجہ نہ دی تو ہم مستقبل میں اس عظیم سرمایہ سے مخروم ہو جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیربابا میں مقامی صحافیوں سے ایک خصوصی گفتگوں کے دوران کیا ،اس موقع پر تحصیل کونسل ڈگر کے ممبر شیرین خان ۔جماعت اسلامی تحصیل گدئیزی کے امیر امین الرشید ،نائب امیر عبدالرحمان بھی موجود تھے ۔سابق سپیکر نے کہا کہ ملک کے حکمرانوں نے سیاست کو کاروبار بنارکھاہے اور وہ الیکشن میں بھاری بھر رقوم استعمال کرکے جیت جاتے ہیں مگر منتھب ہونے کے بعد وہ کمیشنوں کے ذریعے اپنی بنک بیلنس بڑھاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کا نوجوان طبقہ 65 فیصد ابادی پر مشتمل ہے مگر ابھی تک کسی بھی حکمران نے اس طبقہ کی فلاح وہ بہبود کے لئے کو ئی منصوبہ بندی نہیں کی ہے ۔والدین اپنی زندگی کی جمع پونجی ان نوجوانوں کی تعلیم پرخرچ کررہی ہیں مگر اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی ان کو ملک میں روزگار نہیں ملتا ،جس کی وجہ سے بہت سے نوجوان مایوس ہوکر بے راہ روی کے شکار ہوجاتے ہیں ۔جبکہ بہت زیادہ نوجوان تلاش رزق کی خاطر بیرون ممالک جاتے ہیں ۔اور یہ نوجوان اپنی صلاحتیں اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی بجائے پیسوں کی خاطر دوسرے ممالک میں صرف کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد سیاسی اور مذہبی جماعت ہے جو نوجوانوں کی فلاح وہ بہبود کی منصوبہ بندی کررہی ہیں ۔جب تک ہمارے ملک کی بھاگ دوڑ ایماندار اور دیا نتدار طبقوں کے ہاتھوں میں نہیں اتا ،ہمارے نوجوان اس طرح کی ٹوکریں کھاتے رہے گے ۔سابق سپیکر نے کہا کہ جماعت اسلامی میں جمہوریت قائم ہے اور کارکن اپنی مرضی کے مطابق اپنے لیڈرز کا انتحاب کرتے ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں میں نسل در نسل اقتدار اتی رہتی ہے اور جوکارکن قربانیاں دیتے ہیں ۔اس کو اس کا کو ئی صلہ نہیں ملتا۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کے بہتر مستقبل کے لئے میدان میں ائے اور اس پرسودہ نظام کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر