سراج الحق کا چارسدہ پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

سراج الحق کا چارسدہ پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

چارسدہ(بیور و رپورٹ)جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق اور ضلعی نائب ناظم اعلی کا چارسدہ پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے گزشتہ روز دورہ چارسدہ کے موقع پر چارسدہ پریس کلب کے نو منتخب کابینہ سے ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پر ان کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر چارسدہ پریس کلب کے نو منتخب صدر سبز علی خان ترین ، نائب صدر کفایت اللہ یوسفزئی ، جنرل سیکرٹری احسان شیر پاؤ ، گورننگ باڈی کے ممبران سرتاج خان ، واجد اللہ ،الحد مت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر ڈاکٹر اقبال خلیل ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد ریاض خان ، جنرل سیکرٹری سیف اللہ درانی اور میجر (ر) اکبر جان بھی موجود تھے ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چارسدہ پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صحافی قلم کے ذریعے حکمرانوں اور عوام کی رہنمائی کریں ۔ دوسری طرف ضلعی نائب ناظم اعلی حاجی مصور شاہ نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کیلئے چارسدہ پریس کلب پہنچے اور پریس کلب کے عہدیداروں اور ممبران سے ملاقات کی ۔ انہوں نے چارسدہ پریس کلب میں آئینی اور جمہوری طریقے سے انتخابات کرانے پر الیکشن کمیٹی کے کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ معیاری صحافت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کریگی اور چارسدہ کے عوام کے جملہ مسائل کو اجاگر کریگی۔ انہوں نے چارسدہ پریس کلب اور پریس کلب کے کابینہ سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر