نوشہرہ‘ حاجی عنایت الرحمان جماعت اسلامی کے صوبائی شوریٰ کے رکن منتخب

نوشہرہ‘ حاجی عنایت الرحمان جماعت اسلامی کے صوبائی شوریٰ کے رکن منتخب

نوشہرہ ( بیورورپورٹ ) حاجی عنایت الرحمان جماعت اسلامی کے صوبائی شوریٰ کے رکن منتخب ہوگئے ہیں صوبہ بھرسے جماعت اسلامی کے عمائدین نے اسکا خیر مقدم کیا ہے اوراس امید کا اظہارکیا ہے کہ حاجی عنایت الرحمان صوبائی سطح پرجماعت اسلامی کے تحت اسلامی فلاحی ریاست کی تشکیل میں اپنی زمہ داریوں کو بخوبی ادا کریں گے اور عوامی حقوق و خدمت کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے اس سلسلے میں حاجی عنایت الرحمان نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ صوبائی شوریٰ کا رکن منتخب ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے لیکن یہ ایک بھاری زمہ داری بھی ہے جس کواحسن طریقے سے پورا کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ کی نصرت عوام کی دعاوں اور دوستوں کے تعاون کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت جیویوجیکیل پوزیشن میں وسیع تر امکانات کا حاصل بن رہا ہے لیکن اسی حساب سے خطرات بھی بڑھ رہے ہیں ایسے حالات کا سامنا کرنے کیلئے اور ملک کو بحفاظت ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے باصلاحیت اور کرپشن سے پاک قیادت کی ضرورت ہے جس کے بغیر خطرات میں اضافہ ہو اور امکانات معدوم ہوتے چلے جائیں گے اس لئے جماعت اسلامی ان حالات میں بہتر آپشن ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر