جماعت اسلامی یو تھ کے تحصیل گدئیزی کے تین یو نین کونسلوں کے انتخابات مکمل

جماعت اسلامی یو تھ کے تحصیل گدئیزی کے تین یو نین کونسلوں کے انتخابات مکمل

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی یو تھ کے تحصیل گدئیزی کے تین یو نین کونسلوں کے انتحابات مکمل ہو گئے ۔یو نین کونسل پاچاکلے ملک صدام خسین صدر ،محمد یاسر عدیل جنرل سیکرٹری ،عمرذادہ ایگزیکٹیوممبر ،یو نین کونسل گدئیز ی صدر شادعلی خان ،فواد باچا جنرل سیکرٹر ی جبکہ یو نین کونسل ملک پور جماعت اسلامی یو تھ کے صدرگو ہر رحمان ،جنرل سیکرٹری ظہور احمد اور انور کمال ایگزیکٹیو ممبر بھاری اکثریت سے منتحب ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی یو تھ کے انتحابات اج پورے بونیر میں منعقد ہو ئے جس میں نوجوانوں نے بھر پور انداز میں شرکت کی ،باقاعدہ الیکشن کمپئین چلایا گیا ۔تنظیم اساتذہ نے پرا زئیڈینگ افیسرز کے خدمات سر انجام دی ۔یو نین کونسل گدئیز ی کا پولنگ سٹیشن الفاروق پبلک سکول ،یو نین کونسل ملک پور کا پو لنگ سٹیشن خرا سکول جبکہ یو نین کونسل پیربابا کا پولنگ سٹیشن پن پبلک سکول میں قائم تھا ،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد خنیف ،ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حلیم باچا ،جے ائی یوتھ کے ضلعی صدر عاشق علی سابق سپیکر بحت جہان خان اور دیگر ذمہ داران نے پولنگ سٹیشن کے دورے کئے ،نوجوانوں نے بھر پور انداز میں حصہ لیا ،پولنگ صبح نو بجے شروع ہو کر دو بجے تک جاری رہی ۔جماعت اسلامی تحصیل گدئیزی کے امیر امین الرشید نے تینوں یو نین کونسلوں کے نتائیج کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تینوں یو نین کونسلوں میں الیکشن پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئے ۔پولنگ سٹیشنوں پر پولیس کے جوانوں نے ڈیوٹی کے فرائیض انجام دئے ۔نتائیج کے مطابق تحصیل گدئیزی کے یو نین کونسل پاچاکلے ملک صدام خسین صدر ،یو نین کونسل گدئیزی شادعلی خان صدر اور یو نین کونسل ملک پور گوہر رحمان صدر منتحب ہو گئے ،انہوں نے کہا کہ اسکے بعد حلقوں اور اخر میں ضلع کے جے ائی یو تھ کی الیکشن منعقد ہو گی ،انہوں نے کہا کہ الیکشن کا مقصد نوجوانوں کی صلاحتیوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا ہے ،انہوں نے منتحب ہونے والے صدور اور جنر ل سیکرٹریوں کو مبار کباد دی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر