عوامی تعاون سے بریکوٹ سمیت مضافات کو کچرے اور ملبے سے پاک بنائینگے

عوامی تعاون سے بریکوٹ سمیت مضافات کو کچرے اور ملبے سے پاک بنائینگے

بریکوٹ ( نمائندہ پاکستان)عوامی تعاون سے بریکوٹ سمیت مضافات کو کچرے اور ملبے سے پاک بنائینگے ،اس سلسلے میں مرحلہ وار صفائی مہم کا آغاز کیا گیا ہے ، کچرا روزانہ کی بنیاد پر پیدا ہو تا ہے اور اسکو روزانہ کے بنیادپر اٹھانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہاراگاہی تنظیم کے ارگنائیز ر ،نائیب ناظم بریکوٹ اعزاز خان ، جنرل کونسلر ابدال خان ،ٹرید ٰونین کے چیر مین محمد شیر علی خان ،سابقہ بازار صدر معراج الدین ،کسان کونسلر رفیع اللہ نگار ،جمشید خان نے صفائی مہم 2017سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آو مل کر اس تحصیل بریکوٹ کو ساف ستھرا بنانے کا عزم کرتے ہیں ، صفائی نصف ایمان ہے اگر ہمارا گھر اور محلہ صاف ہے تو بیماری ہمارے قریب نہیں ائیگی ،ہمیں مل کر صفائی کا نظام درست بنانا ہوگا ،انشاء اللہ مرحلہ وار صفائی ستھرائی کے کام کا آغاز کرینگے ، صفائی مہم 2017کے لئے پرامن واک بھی کیا گیا اور تمام شرکاء نے جھاڑو لگا کر آغاز کیا ،ا س موقع پر اے ای سی بریکوٹ محمد فہیم بھی موجود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر