پولیٹیکل انتظامیہ کی کارروائی، 4 سو تھیلے یوریا برآمد، ملزم گاڑی سمیت گرفتار

پولیٹیکل انتظامیہ کی کارروائی، 4 سو تھیلے یوریا برآمد، ملزم گاڑی سمیت گرفتار

خیبر ایجنسی(بیورورپورٹ ) طورخم پولیٹیکل انتظامیہ کی کارروائی، 4 سو تھیلے یوریا برآمد، ملزم گاڑی سمیت گرفتار ۔ یوریا افغانستان اسمگل کیا جا رہا تھا ،طورخم کے نائب تحصیلدار شمس الاسلام کا بیان۔ پولیٹکل انتظامیہ طورخم نے تازہ سبزی کے ایک ٹرک سے 4 سو تھیلے یوریا برآمد کیا ہے جو براستہ طورخم افغانستان اسمگل کیا جا رہا تھا نائب تحصیلدار طورخم شمس الاسلام کے مطابق ٹرک نمبر AE 710 میں یوریا کے تھیلے تازہ سبزی کے نیچے چھپا کر رکھ دئے گئے تھے جس کو روزمرہ چیکنگ اور تلاشی کے دوران برآمد کر لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملزم روف ولد محمد رحیم سکنہ بالا منڑی پشاور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کو تفتیش کے لئے لنڈی کوتل حوالات منتقل کردیا گیا ہے اور ان کی گاڑی پارک کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو طورخم کے راستے اسمگلنگ کی اجازت نہیں دی جائیگی واقعہ کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر