گیس کم پریشر کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)محکمہ سوئی گیس کی عدم توجہ ،ڈیرہ میں گیس کا پریشر 11پاؤنڈ ،کم پریشر کی وجہ سے عوام کو مشکلات ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہے جسکے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے عوام کا کہنا ہے کہ پہلے یہ پریشر 25پاؤنڈ تھا جبکہ اب 11پاؤنڈ ہے جسکے باعث کاروباری اور گھریلو صارفین کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے صبح کے اوقات میں تکالیف کاسامنا ہوتا ہے ۔عوام کا کہنا ہے کہ محکمہ سوئی گیس اس بارے توجہ دے اور کرک سمیت دیگر حکام سے مطالبہ ہے کہ سوئی گیس کے پریشر میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے پاؤنڈ کو اپنی اصل مقداد میں لایا جائے تاکہ عوام کی پریشانی دور ہوسکے ۔