بٹ خیلہ‘ قومی وطن پارٹی کیک کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ

بٹ خیلہ‘ قومی وطن پارٹی کیک کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ

بٹ خیلہ(بیورو رپورٹ)مالاکنڈلیویز کے کمانڈنٹ/ڈپٹی کمشنر سیدظفرعلی شاہ کی جانب سے مالاکنڈلیویز کے ٹریفک اہلکاروں کے وردی کوتبدیل کرکے شلوارقمیص کے بجائے پینٹ شٹ کرنے پرقومی وطن پارٹی مالاکنڈ کے کارکن سراپااحتجاج الاڈھنڈڈھیری میں احتجاجی مظاہرہ ۔تفصیلات کے مطابق قومی وطن پارٹی مالاکنڈکے زیراہتمام گزشتہ روزالاڈھنڈڈھیری میں ایک احتجاجی جلسہ منعقدہواجلسے سے قومی وطن پارٹی کے راہنمامحمدابرارخان یوسفزئی ناظم گل نواب اوردیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ مالاکنڈلیویز کے ٹریفک اہلکاروں کوجووردی دی گئی ہے ان کوفوری طورپرتبدیل کرکے یہاں کے پختون رایت کے مطابق پراناوردی شلوارقمیص کوبحال کیاجائے اورتھانہ الاڈھنڈمیں رشوت لینے والے محررملازمت سے برطرف کرکے گرفتارکیاجائے انہوں نے کہاکہ یہاں کے عوام کی سہولت کیلئے لنڈاکی بندکوفوری طورپرچالوکیاجائے تاکہ یہاں کے عوام بھی اس سہولت سے مستفیدہوسکے۔انہوں نے کہاکہ مالاکنڈ لیویز کے اعلیٰ حکام وردی تبدیل کرنے کے بجائے اصلاحات کیاجائے اورمنشیات اوردیگرجرائم پرقابوپایاجائے تو علاقے کے عوام اپ کے ساتھ ہونگے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر