ریٹائرڈ کمشنر ملک ہدایت اللہ خان حلیم زئی بقضائے الہی وفات پا گئے

ریٹائرڈ کمشنر ملک ہدایت اللہ خان حلیم زئی بقضائے الہی وفات پا گئے

شبقدر(نمائندہ خصوصی )شبقدر ریٹائرڈ کمشنر ملک ہدایت اللہ خان حلیم زئی بقضائے الہی وفات پا گئے مرحوم اسسٹنٹ کمشنر افغان مہاجرین ہمایون خان ۔ فنانس آفیسر پشاور سیکرٹریٹ بحراللہ خان ۔ جہانگیر خان ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر یعقوب خان کے والد جبکہ قومی وطن پارٹی کے سابقہ ایم پی اے بابر علی خان کے نانا ملک اعجاز مہمند ۔ اور سابقہ ناظم ایم سی ون شاہد مہمند اور فیصل خان ۔انجینیرثناء اللہ کے داد تھے مرخوم سابقہ ڈی آئی جیز حاجی خانزادہ خان مرحوم اور حاجی عبدالرحیم جان مرحوم کے بھائی اور سابقہ سنیٹر اور ایم این اے حاجی دلاور خان کے برادر نسبتی تھے جبکہ گورنر خیبر پختون خواہ اقبال ظفر جھگڑا کے قریبی رشتہ دار تھے مرحوم سرکاری ملازمت کے دوران کمشنر ڈی آئی خان ۔ پولیٹکل شمالی وزیراستان ۔ایڈیشنل کمشنر افغان مہاجرین اور ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کے عہدوں پر فائز رہ چکے تھے ریٹارمنٹ کے بعد مرحوم مہمند قوم کیاایک اہم مشر کے طور پر سامنے آئے جس کے دوران انہوں نے علاقے میں آمن کی فضاء برقرار رکھنے اور قومی مسائل کو حل کرنے میں بھر پور کردار ادا کیا مرحوم 2004 میں حکومت اور طالبان کے درمیان اولین ثالثی قبائلی جرگہ کے سربراہ تھے جس کے دوران انہوں نے حکومت اور طالبان کے درمیان قبائلی روایات کے مطابق مذاکرات کرکے جنوبی وزیرستان کو پر امن علاقہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ مہمند ایجنسی میں طالبان سرگرمیوں کے بعد قبائلی روایات کے مطابق حکومت مخالف نوجوانوں کو رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈالنے اور آپنے آپ کو حکام کے حوالے کرنے کا اہم معاہدہ کرکے آج تک حلیم زئی تحصیل کو پر امن رکھنے کا اعزاز حاصل کیا مرحوم کا نماز جنازہ گزشتہ شام 6 بجے آبائی قبرستان شبقدر میں ادا کر دی گئی جس میں صوبے کے اعلی شخصیات سمیت شبقدر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر