لاہور میں ایک فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے عمارت کی چھت گر گئی ،کئی مزدورملبے تلے دب گئے

لاہور میں ایک فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے عمارت کی چھت گر گئی ،کئی مزدورملبے ...
لاہور میں ایک فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے عمارت کی چھت گر گئی ،کئی مزدورملبے تلے دب گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی داراحکومت لاہور کی ایک فیکٹر ی میں بوائلر پھٹنے سے عمارت کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے کئی مزدور دب گئے ہیں ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گوجر پورہ میں واقع نمکو بنانےو الی فیکٹر ی کا بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں عمارت کی چھت گر گئی اور اس کے نتیجے مزدور دب گئے ہیں ۔امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور ملبے کو ہٹا کر مزدورں کو نکالنے کا کام کیا جا رہا ہے جس میں اب تک تین مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ مزید چند مزدور ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی شروع کردی ۔

مزید : لاہور