سلمان تاثیر کے صاحبزادے شان تاثیر کیخلاف بھی فتویٰ آگیا

سلمان تاثیر کے صاحبزادے شان تاثیر کیخلاف بھی فتویٰ آگیا
سلمان تاثیر کے صاحبزادے شان تاثیر کیخلاف بھی فتویٰ آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شان تاثیر کے کرسمس پیغام پر مقدمے کے بعد فتویٰ بھی آگیا ہے ، شان تاثیر کی طرف سے مبارکباد دیئے جانے کو توہین رسالت کے مترادف قراردیدیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمے میں شان تاثیر نے ڈی آئی جی لاہوراور اپنے وکیل سے رابطہ کرلیاہے ، بالآخر پولیس نے وکیل کو بتایاکہ ان پر دباﺅ ہے ، وہ کچھ نہیں کرسکتے لیکن بالآخر وکیل کاموقف سننے کی بجائے انہیں تجویز دی کہ شان تاثیر کو ایسا کام نہیں کرناچاہیے ۔
دوسری طرف دارالافتاءکے پیرافضل قادری نے آسیہ نامی مسیحی قیدی کے حق میں دعا کی اپیل کرنے اور قانون ناموس رسالت ﷺ یعنی 295cکو غیرانسانی قانون کہنے پر شان تاثیر کوگستاخی کا مرتکب قراردیا۔

شان تاثیر کیخلاف مقدمے میں کیا موقف اپنایاگیا اور تھانے میں درخواست کیسے پہنچی ؟ انتہائی حیران کن موقف کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -