وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی بھی شرکت

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی ...
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی بھی شرکت

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا 18واں اجلاس ہوا ہے جس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ بھی پہنچ گئے۔اجلاس میں بتا یا گیا کہ اس وقت 19کیسز ملٹری کورٹس میں چل رہے ہیں جبکہ نو کیسز ملٹر ی کورٹس میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا 18واں اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ ،ڈی جی رینجرزمیجر جنرل محمد سعید ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی ،مولا بخش چانڈیو،نثار کھوڑو،چیف سیکریٹری رضوان میمن ،گورنر سندھ کے نمائندے صالح فاروقی ،مرتضیٰ وہاب اور سیکریٹری داخلہ شکیل منگیجو سمیت دیگر افراد نے شرکت کی ۔اس موقع پر چھٹیوں پر گئے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بھی شرکت کر کے سندھ پولیس میں دوبارہ شمولیت اختیار کر لی ۔اجلاس میں سیکریٹری داخلہ شکیل منگیجو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ 16دہشت گردوں کو ملٹری کورٹس نے سزائے موت سنائی جنہیں پھانسی دی جا چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 19کیسز ملٹری کورٹس میں چل رہے ہیں جبکہ سندھ کی لیگل کمیٹی نے مزید 9کیسز ملٹری کورٹس میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید : کراچی