ہالی ووڈ کا یہ سائن تو آپ کو یاد ہو گا، نئے سال کے آغاز پر جب لوگوں نے گھروں سے نکل کر اسے دیکھا توحیران رہ گئے

ہالی ووڈ کا یہ سائن تو آپ کو یاد ہو گا، نئے سال کے آغاز پر جب لوگوں نے گھروں سے ...
ہالی ووڈ کا یہ سائن تو آپ کو یاد ہو گا، نئے سال کے آغاز پر جب لوگوں نے گھروں سے نکل کر اسے دیکھا توحیران رہ گئے

  

لاس اینجلس (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی شہر لاس اینجلس کے باسی یکم جنوری 2017ءکی صبح بیدار ہوئے تو ناصرف سال تبدیل ہو چکا تھا بلکہ شہر کی مشہور ترین چیز بھی تبدیل ہو چکی تھی جسے دیکھ کر سب ہی دم بخود رہ گئے۔

میاں بیوی نے 17بچے پیدا کر ڈالے، بالآخر ستارہویں بچے پر پورا گاﺅں اکٹھا ہوکر ان کے گھر پہنچ گیا اور ایسا مطالبہ کردیا کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے

ذرائع کے مطابق کسی نامعلوم شخص نے نئے سال کی خوشی میں ماﺅنٹ لی پر آویزاں 45 فٹ لمبا سائن Hollywood تبدیل کر کے Hollyweed کر دیا۔

لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ سیکیورٹی سروسز ڈویژن کے لیفٹیننٹ کا کہنا ہے کہ مکمل طورپر کالے کپڑوں میں ملبوس ایک شخص رات کے وقت تین بجے باڑ پھلانگ کر اندر آیا اور پھر باری باری لفظ O پر کالے رنگ کا کچھ ایسا استعمال کیا کہ وہ e نظر آنے لگے اور یوں مشہور زمانہ سائن Hollywood تبدیل ہو کر Hollyweed بن گیا۔

لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ (ایل اے پی ڈی) کے مطابق ملزم اپنا کام مکمل کر کے کافی وقت وہیں رہا اور اگر اسے گرفتار کر لیا گیا تو اسے معمولی الزمات کا سامنا ہی کرنا پڑے گا۔ مقامی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی کیمروں سے ریکارڈ ہونے والی ویڈیو میں ایک شخص کو ان حروف پر چڑھتے اور انہیں تبدیل کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور پولیس فوٹیج کی مدد سے مذکورہ شخص کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔ 

آپ کو اپنے بچپن کے یہ ریسلنگ سٹار انڈرٹیکر اور شان مائیکل تو یاد ہوں گے، لیکن اب ان کے بارے میں ایسی خبر آگئی کہ جان کر آپ کے لئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

ایجنسی نے شہر کے جنرل سروسز ڈیپارٹمنٹ کو بھی آگاہ کر دیا ہے جس کے افسران گریفیتھ پارک اور اس سائن کے قریبی علاقے میں گشت کرتے ہیں ۔ سیاحوں کی نشاندہی پر پارک رینجرز نے دن گیارہ بج کر 15 منٹ پر ان الفاظ کو دوبارہ اصلی شکل میں بحال کر دیا۔

میڈیا کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں ریاست کیلی فورنیا میں ”بھنگ“ کے استعمال کی قانونی اجازت دیدی گئی تھی اور نامعلوم شخص نے شائد اسی خوشی میں ایسا کیا ہو۔

مزید : ڈیلی بائیٹس