مغربی بائی پاس پر ایف سی کے قافلے کے قریب دھماکہ، 6 اہلکار زخمی

مغربی بائی پاس پر ایف سی کے قافلے کے قریب دھماکہ، 6 اہلکار زخمی
مغربی بائی پاس پر ایف سی کے قافلے کے قریب دھماکہ، 6 اہلکار زخمی

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مغربی بائی پاس پر ایف سی کے قافلے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 6 ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

’اگر میاں بیوی آپس میں یہ کام کریں تو نکاح ٹوٹ جاتا ہے‘ وہ فتویٰ جس نے اسلامی دنیا میں ہنگامہ برپا کردیا

تفصیلات کے مطابق ایف سی اہلکار مغربی بائی پاس کے علاقے میں موجود رینج میں فائرنگ کی پریکٹس کیلئے آئے تھے کہ وہاں پہلے سے نصب بارودی مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار نفیس، سپاہی قاسم اور سپاہی عبدالرحمان سمیت 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔

میاں بیوی نے 17بچے پیدا کر ڈالے، بالآخر ستارہویں بچے پر پورا گاﺅں اکٹھا ہوکر ان کے گھر پہنچ گیا اور ایسا مطالبہ کردیا کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے

ذرائع کے مطابق امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید : کوئٹہ /اہم خبریں