برطانیہ میں خاتون اور اسکے ساتھی کا مسلمان ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد‘ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

برطانیہ میں خاتون اور اسکے ساتھی کا مسلمان ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد‘ ویڈیو ...
برطانیہ میں خاتون اور اسکے ساتھی کا مسلمان ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد‘ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

  

لندن (آئی این پی) برطانیہ کے علاقے ڈربی شائر میں خاتون اور اسکے ساتھی نے مسلمان ٹیکسی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعہ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ پچاس سالہ شاہد اقبال کا کہنا ہے خاتون نے نہ صرف ٹیکسی کا کرایہ دینے سے انکار کیا بلکہ زبردستی گاڑی کا سٹیئرنگ پکڑتے ہوئے اس سے 80 پاو¿نڈ کا مطالبہ شروع کر دیا۔ انہوں نے اس صورتحال میں جب پولیس کو بلانے کے لئے فون کرنے کی کوشش کی تو اس نے ان کے ہاتھ پر کاٹ لیا، خاتون نے انہیں تھپڑ بھی مارے۔ شاہد اقبال نے کہا وہ گاڑی سے نکلے تو خاتون اور اس کے ساتھی نے انہیں دھکے دیئے جبکہ قریب ہی کھڑے کچھ لوگوں نے واقعہ دیکھا اور اس کی فوٹیج بنائی۔

مزید : بین الاقوامی