ووٹ حاصل کرنے کیلئے مذہب کا استعمال نہیں کیا جاسکتا:بھارتی سپریم کورٹ

ووٹ حاصل کرنے کیلئے مذہب کا استعمال نہیں کیا جاسکتا:بھارتی سپریم کورٹ
ووٹ حاصل کرنے کیلئے مذہب کا استعمال نہیں کیا جاسکتا:بھارتی سپریم کورٹ

  

نئی دلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی سپریم کورٹ نے انتخابات میں مذہب کے کردار پر فیصلہ سنا تے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ حاصل کرنے کیلئے مذہب کا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی سپریم کورٹ کے سات ججوں پر مشتمل ججوں کے بنچ نے کیس کی سماعت کرنے کے بعد فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے کے مطابق سیاست میں مذہب کا کردار نہیں ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ کے سات میں سے تین ججوں نے اختلافی نوٹ لکھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ بھارتی آئین کی سیکولر اقدار جاری رہنی چاہیئں۔ یہ فیصلہ انتخابات میں مذہب کے کردار کے حوالے سے سنایا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی