سعودی عرب کے دورے پر موجود سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف کی عمرہ ادا کر کے روضہ رسول ﷺپر حاضری

سعودی عرب کے دورے پر موجود سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف کی عمرہ ادا ...
سعودی عرب کے دورے پر موجود سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف کی عمرہ ادا کر کے روضہ رسول ﷺپر حاضری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب میں عمرہ ادا کیا اور روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔
تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف خصوصی دعوت پر سعودی عرب ہیں جہاں انہوں نے عمرے کی ادائیگی کی اور روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مسجد نبوی میں نوافل ادا کئے اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعائیں بھی کیں۔عمرہ ادائیگی کے دوران سعودی فورسز کے سینئر افسران بھی سابق آرمی چیف کے ہمراہ تھے، سعودی فوج کے اہلکاروں نے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔سعودی عرب کے دورے کے دوران سابق آرمی چیف کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہے۔خیال رہے کہ جنرل راحیل شریف کا ریٹارئرمنٹ کے بعد پہلا غیرملکی دورہ ہے۔

مزید :

قومی -