ہیکینگ کی ایسی معلومات ہیں جو کسی اور کو نہیں : ٹرمپ

ہیکینگ کی ایسی معلومات ہیں جو کسی اور کو نہیں : ٹرمپ
ہیکینگ کی ایسی معلومات ہیں جو کسی اور کو نہیں : ٹرمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کی جانب سے صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کو وہ معلومات ہیں جو کسی اور کو نہیں ہیں اور وہ منگل یا بدھ کو یہ معلومات منظر عام پر لائیں گے ۔
نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے علاقے پام بیچ میں اپنے کلب کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں اس بارے میں پوری یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کیونکہ یہ ایک سنگین الزام ہے۔ انہوں نے کہا ان کو ہیکنگ کے بارے میں کافی معلومات ہیں، ہیکنگ کو ثابت کرنا بہت مشکل ہے اور ہو سکتا ہے کہ ہیکنگ کے پیچھے کوئی اور ہو۔ اور مجھے ایسی باتیں پتہ ہیں جن کا دوسروں کو علم نہیں، اس لیے وہ اس صورتحال کے بارے میں پوری طرح آگاہ نہیں ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیا معلومات ہیں جو ان کو معلوم ہیں اور دوسروں کو نہیں تو ان کا جواب تھا کہ آپ کو منگل یا بدھ کو معلوم ہو جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ خود ای میل استعمال نہیں کرتے اور انہوں نے لوگوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ نازک معاملات میں ای میل استعمال نہ کریں۔ یہ بہت اہم ہے کہ اگر آپ کا کوئی بہت اہم کام ہے تو کاغذ پر لکھ کر کوریئر کے ذریعے پہنچائیں جیسے پہلے جاتا تھا اس لیے کہ کوئی کمپیوٹر محفوظ نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا میرا ایک بیٹا 10 سال کا ہے اور وہ کمپیوٹر پر بہت کچھ کر سکتا ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا خفیہ اطلاعات محفوظ کرنے کیلئے وہ ای میل پر بھروسہ نہیں کریں گے۔