عراق میں داعش کا چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 8 افراد ہلاک

عراق میں داعش کا چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 8 افراد ہلاک
عراق میں داعش کا چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 8 افراد ہلاک

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بغداد (ویب ڈیسک) عراق میں نجف شہر کے نواحی ضلع قادسیہ میں دہشت گرد تنظیم داعش نے چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔ داعش نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔ حملے میں پولیس کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 5 پولیس اہلکار اور 3 شہری شامل ہیں ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ 2 خودکش حملہ آوروں نے چیک پوسٹ کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ حکام نے بتایا کہ خودکش کے علاوہ تین دیگر حملہ آو ر بھی تھے جنہوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی اور وہ جوابی فائرنگ میں ہلاک ہو گئے۔

مزید : عرب دنیا