دوست ہی دھوکہ دے گیا، آشنا کیساتھ فرار ہونیوالی لڑکی کو دوست نے ’قابو‘کرلیا

دوست ہی دھوکہ دے گیا، آشنا کیساتھ فرار ہونیوالی لڑکی کو دوست نے ’قابو‘کرلیا
دوست ہی دھوکہ دے گیا، آشنا کیساتھ فرار ہونیوالی لڑکی کو دوست نے ’قابو‘کرلیا

  

ملتان(ویب ڈیسک) کراچی سے آشنا کے ساتھ فرارہو کر شجاع آباد آنے والی 18 سالہ لڑکی کو آشنا کے دوست نے قابوکر لیا ۔ واپسی کیلئے سوا دو لاکھ کا مطالبہ کر دیا۔ کرشمہ خان کو کراچی سے لانے والے محمد ماجد سکنہ لودھراں روڈ نے بتایا کہ لڑکی کو اپنے دوست صابر سکنہ سیال والی ہٹی کے پاس چھوڑ دیا کہ میں اپنے ماں باپ کو راضی کر لوں پھر لڑکی کو واپس لے لوں گا۔ 3 دن بعد جب دوست سے لڑکی واپس کرنے کو کہا تو اس نے سوا دو لاکھ روپے مانگ کر کہا رقم دے دو لڑکی لے لو۔ زیادہ اصرار پر کہا کہ ہم نے لڑکی کو واپس کراچی بھیج دیا ہے ۔ محمد ماجد نے پولیس تھانہ سٹی کو کارروائی کیلئے درخواست دے دی ہے ۔

مزید : ملتان